ڈپٹی کمشنر کشمور، ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل منور علی مٹيانی نے ضلع کشمور سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے اندر مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے اسکالرشپ کے چیک جاری کیے

 
0
178

تنگوانی 24 دسمبر 2021 (ٹی ای ایس): ڈپٹی کمشنر کشمور، ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل منور علی مٹيانی نے ضلع کشمور سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے اندر مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے اسکالرشپ کے چیک جاری کیے، اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کشمور ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے ضلع کشمور کے غریب مستحق طلباء میں وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر، ضلعی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل منور علی مٹیانی کی سربراہی میں کیا گیا۔جس میں ضلع کے 32 مستحق طلباء میں 05 لاکھ کے وظائف کے چیک تقسیم کئے گئے۔ چیک تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ضلع کونسل نے ضلع کے مستحق اور غریب طلباء میں چیک تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب طلباء و طالبات اپنے مستقبل کو سنوارنے اور اپنے ملک کی خدمت کے لئے سکالر شپ کے ذریعے تعلیم جاری رکھیں۔ طلباء تعلیمی میدان میں ہر ممکن محنت کریں اپنے ضلع کا نام روشن کریں تاکہ ملک ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ 2021 اور 2022 کے بجٹ میں میرٹ کی بنیاد پر یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو دیے جانے والے اسکالرشپ کی رقم کے لیے اس سے بھی زیادہ رقم رکھی جائے گی۔ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی اسکالرشپ کی رقم میرٹ کی بنیاد پر دی جائے گی