جیکب آباد ہائی وے میں انجینئر کا کارنامہ،ساڑھے پانچ کروڑ کے ٹھیکوں کی بند ربانٹ،ٹینڈر کھولنے کے دن آنے والے ٹھیکیداروں کو حصہ دیکر خاموش کرادیا،ٹھیکے من پسند ٹھیکیدار کو دینے کی تیاری

 
0
326

تنگوانی 24 دسمبر 2021 (ٹی ای ایس): جیکب آباد کے محکمہ ہائی وے کے انجینئر کی جانب سے ساڑھے پانچ کروڑ کے ٹھیکوں کی بند بانٹ کا انکشاف ہوا ہے،ٹینڈر کھولنے کے دن انجینئر سمیت کمیٹی کے ممبراناور ٹینڈر کلرک تک دفتر میں موجود نہ تھے ذرائع کے مطابق ٹینڈر کھولنے کے دن دفتر آنے والے ٹھیکیداروں کو انجینئرنے بنگلے پر بلا کر حصہ دیکر خاموش کرادیا ہے اور ساڑھے پانچ کروڑ کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیدار کو دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے اس سلسلے میں انجینئر ہائی وے خالد شیخ سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔