تنگوانی 29 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن کشمور ایٹ کندہ کوٹ کے سینیئر وکیل رھنما نئے منتخب نوجوان جنرل سیکریٹری آفتاب احمد چنہ کی ایس ایس پی امجد شیخ صاحب سے ملاقات ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کے مسائلِ پر تبادلہ خیال اور ایس ایس پی صاحب نے وکیل فیض اللہ محمدانی، وکیل مظفر سومرو، وکیل لوو کمار اور جلال الدین جکھرانی اور ڈسٹرکٹ بار کے تمام وکلاء کے مسائلِ پر جلد از جلد زاتی طور پر ایکشن لے کر حل کرانے کی یقین دھانی کرائی اور اس موقع پرایس ایس پی صاحب نے جنرل سیکریٹری آفتاب احمد چنہ اور دوسرے بار کے وکلاء کے لئے خصوصی ریفریشمنٹ کا پروگرام بھی منعقد کیا جنرل سیکریٹری آفتاب احمد چنہ کے ہمراہ انکے وکلا مظفر سومرو، فیض اللہ محمدانی، لوو کمار اور میمبر مینیجنگ کمیٹی محمد یعقوب، خمیسہ خان ڈھانی اور فراز علی بجارانی بھی قافلہ میں شامل تھے اس موقع پر نوجوان جنرل سیکریٹری آفتاب احمد چنہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے بار کے وکلاء کی مدد کے لئے پیش پیش رہتے رہے ہیں اور یہ ان پر وکلاء کا اعتماد ہے جن کی ووٹ اور سپورٹ سے آج جنرل سیکریٹری بنے ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے بار کے دوستوں کی دل وجان سے خدمت کرتے رہیں گے۔