تنگوانی برساتی زہریلا پانی نہر میں چھوڑنے کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج

 
0
297

تنگوانی 15 جولائی 2020 (ٹی این ایس): تنگوانی کاشتکاروں کا احتجاج، برساتی زہریلا پانی نہر میں چھوڑنے کے خلاف احتجاج نہر میں شگاف پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔جبکہ تنگوانی کے علاقے گاؤں عبدالباری کھوسو کے رہائشیوں نے برساتی زہریلا پانی نہر میں چھوڑنے کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ نہر بھر جانے کی وجہ سے گاؤں عبدالباری کے مقام پر نہر کو شگاف کا خدشہ بڑ گیا ہے بااثر زمیندار حیر الدین نہر پھال ڈسٹری نہر میں برساتی پانی نکال کر رہے ۔ متاثریں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ زہریلے پانی کی وجہ سے ہماری فصلیں تباہ ہو رہی ہیں ۔ انہونی کہا کہ زمینداروں کے جانب سے چھوڑے جانے والہ زہریلی پانی کی وجہ سے علاقے میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں اور لوگ بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔ متاثریں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے انجینئر اجیت کمار ۔ طارق دشتی نعمان سنجرانی اور دیگر عملہ رشوت کے عیوض زہریلا پانی ڈسٹری پھال نہر میں چھوڑنے دے رہا ہے ۔ جبکہ زہریلا پانی پہنچنے پر ہماری فصلیں سوکھ گئی اور مختلف بیماریاں ابھرنے لگے ہیں انتظامیہ نوٹس لے ۔ متاثریں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بااثر وڈیروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو سڑکوں پر آ کر احتجاج کرینگے ۔ جبکہ زہریلا پانی پہنچنے کی وجہ سے گاؤں حق نواز کوسو۔ عبداللہ کوسو۔ مہراللہ ۔ سراج الدین کوسو ۔ ثناء اللہ بکرانی اور دیگر دیہاتوں کے فصلیں متاثر ہو گئے ۔دوسرے جانب احتجاج کی قیادت حق نواز کوسو سہراب کوسو ثناءاللہ بکھرانی اور دیگر نے کی۔