ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی کی زیر صدارت ، 02 اگست سے 06 اگست تک تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مھم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں اجلاس منعقد ہوا

 
0
211

تنگوانی 01 اگست 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی کی زیر صدارت ، 02 اگست سے 06 اگست تک تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مھم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں اجلاس منعقد ہوا-اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پولیو فوکل پرسن نے بتایا کہ قومی مہم کے دوران 277027 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگیٹ مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے 719 موبائل ٹیمیں 46 ٹرانزٹ ٹیمیں 55 مقررہ ٹیمیں پانچ سال کی عمر تک بچوں کے گھر گھر جاکر پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے جبکہ 64 یو سی ایم او اور 06 تعلقہ آفیسر مہم کی نگرانی کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں جن کو جلد از جلد حل کیا جائے اس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر پولیس کو ہدایت کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں متعلقہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ھدایت کی کہ وہ لو پرفارمنس والی یو سیز کی پرفارمنس کو بھتر بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی پانچ سال تک کی عمر والا بچہ انسداد پولیو سے بچاوء کے قطرے پینے سے محررم نہ رہ سکے جبکہ انکاری کیسز پر بھی بھرپور توجہ دی جائےان کا مذید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی سنگین صوتحال کو دیکھتے ہوے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکو مت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں متعلقہ افسران کو یہ بھی ھدایت کی وہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے گریز کریں تاکہ انسداد پولیو مھم کے سو فیصد نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ اس موقع پر ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر غلام حسین بلیدی کمشنر آفس لاڑکانہ ، ڈاکٹر سشیل کمار ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ گان، بشیر احمد چاچڑ ڈسٹرکٹ ھیلت کمیونیکشن آفیسر دیگر آفیسران اور این جی اوز کے نمائندگان بھی وہاں موجود تھے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی کی قیادت میں مختلف محکموں کے آفسران اور سماجی اداروں کے نمائندوں نے پولیو واک کے موقع پر ڈسٹرکٹ ھیلت آفیس سے ڈپٹی کمشنر آفیس تک ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی اور ڈسٹرکٹ ھیلت آفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد سومرو نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہے تاکہ پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کرکے ہم اپنی نسلوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا سکیں ۔