ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریڑ ڈسٹرکٹ ویسٹ شہریار میمن نے محرامالحرام کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہوں ۔ مساجد اور جلوس گزرگاہوں کا معائنہ کیا

 
0
624

کراچی 01 اگست 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریڑ ڈسٹرکٹ ویسٹ شہریار میمن نے محرامالحرام کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہوں ۔ مساجد اور جلوس گزرگاہوں کا معائنہ کیا حیدری امام بارگاہ رانا مسجد اور مسجد علی 9 محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے سپرٹینڈینگ ائنجنیر طارق مغل۔ ایکسیں حسن شیخ ۔ سپریٹیڈینگ ائنجنیر مکینیکل و الیکٹریکل خاصیخیلی ۔ واٹر بورڈ کے ایکس این ۔ سولر بورڈ کے عملہ ۔ محکمہ باغات کے اور دیگر افسران موجود تھے ۔ اس موقعے پر مسجد اور امام بارگاہوں کے علماء کرام بھی موجود تھے ۔ جنہوں نے کاموکی نشاندہی کی ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر احکامات دیئے کہ ان کاموں کو محرم الحرام سے پہلے قبل مکمل کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر شہریار میمن نے روڈ کی تعمیرات ۔ سیوریج لائنوں کی صفائی ۔ اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور واٹر لیکیج کی رپیئر پر خاص توجہ دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام سے پہلے پہلے ان کاموں کو مکمل کیا جائے گا ۔