دوران زچگی خاتون کی ہلاکت کیس، سپریم کورٹ نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو طلب کر لیا

 
0
357

لاہورستمبر 8(ٹی این ایس)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی ہسپتال میں دوران زچگی ڈاکٹرزکی غفلت سے خاتون کی ہلاکت پر وزیرصحت یاسمین راشد،سیکرٹری صحت،ہیلتھ کیئرکمیشن کے سربراہ طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے نجی ہسپتال میں دوران زچگی ڈاکٹرزکی غفلت سے خاتون کی ہلاکت پر درخواست کی سماعت کی۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پرخودکمیٹی قائم کرکے تحقیقات کراو¿ں گا،پرائیویٹ ہسپتال ہیوی چارجزلیتے ہیں آپ کوذراخیال نہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تندرست لڑکی کی نارمل ڈیلیوری ہوئی،ہسپتال جانے کے بعدفوت ہوگئی،ہم دوچار پرائیویٹ ہسپتالوں کے فرانزک آڈٹ کرائیں گے۔سپریم کورٹ نے وزیرصحت یاسمین راشد،سیکرٹری صحت،ہیلتھ کیئرکمیشن کے سربراہ طلب کر لیاعدالت نے ہسپتال کے مالک ڈاکٹرعامرکو بھی طلب کیا ،چیف جسٹس نے تمام متعلقہ افسران کو 12 بجے سپریم کورٹ طلب کرلیا۔