ڈاکٹر عمران رسول اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے مستعفی

 
0
472

اسلام آباد ستمبر 8(ٹی این ایس)وزیرِاعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن ماہر معاشیات ڈاکٹر عمران رسول نے کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔واضح رہے کہ یہ استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب حکومت نے ماہر معاشیات عاطف میاں کو کونسل کی رکنیت سے علیحدہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر عمران رسول کا کہنا تھا کہ ’میں بہت دکھ کے ساتھ اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہوچکا ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ جن حالات میں عاطف میاں کو کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی گئی تھی وہ ان سے مکمل اختلاف رکھتے ہیں۔ڈاکٹر عمران رسول کا کہنا تھا کہ مذہبی تعلق کی بنیاد پر فیصلے ان کے اصولوں کے خلاف ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے سلسلہ وار پیغامات میں انہوں نے اقتصادی مشاورتی کونسل میں عاطف میاں کی تقرری کی حمایت میں بات کی اور کہا کہ اگر پاکستان کو اقتصادی مشاورتی کونسل میں کسی کی ضرورت ہے تو وہ عاطف میاں ہیں۔