شاہ محمود قریشی کاپاناما کیس میں کامیابی پر نعیم بخاری کو تحفہ

 
0
300

لاہور جولائی29 ( ٹی این ایس )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پاناما کیس میں کامیابی پر قانون دان نعیم بخاری کو تحفہ پیش کیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری ایک تصویر میں وہ نعیم بخاری کو تحفہ پیش کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ پارٹی کیلئے مفت کام کرنے پر نعیم بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔