کندھ کوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے میر عابد خان سندرانی ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منور علی مٹھیانی نے کندھ کوٹ میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کے لئے مختلف اسکولز کے وزٹ کیے

 
0
46764

تنگوانی مارچ 22 (ٹی این ایس) تنگوانی ؛ کندھ کوٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم پی اے میر عابد خان سندرانی ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منور علی مٹھیانی نے کندھ کوٹ میں آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کے لئے مختلف اسکولز کے وزٹ کیے اس موقع پر ایم پی اے میر عابد خان سندرانی کہا کے میں روزانہ صبح سے لے کر شام تک ڈپٹی کمشنر کے ساتھ عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں ان کے بیچ رہوں گا ۔ میر عابد خان سندرانی نے کہا کہ کورونا وائرس کی موذی مرض کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر عوام کی خدمت کریں گے ۔ جبکہ دوسرے جانب ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ منورعلی مٹھیانی کے احکامات پر پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کر کے بند کرا دیا گیا ۔ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو روکنے کے لیے پولیس کو جاری ہدایتوں پر عملدرآمد کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ جب کہ ہفتے کو لگنے والے مویشی منڈی بھی بند کرا دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹیانی نے کہا کہ احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے ہم سب متحد ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا چاہیئے کیونکہ کرونا وائرس پورے دنیا کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو اس وباء کو پھیلنے سے روکنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری احکامات پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر استعمال کرکے اس مرض سے خود کو اور دوسروں کو پھلنے سے بچائیں ۔ ڈپٹی کمشنر مٹھیانی نے مزید کہا کہ ہر شخص کو اپنا خیال رکھنا چاہئے اور وہ سفر کرنے سے عوامی جلسے جلوس اور اجلاسوں سے پرہیز کرے جس کے لئے قلمہ 144 لاگو بھی کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز مختیارکار اور پولیس کو ہدایت دیئے کہ وہ اپنی اپنی علائقو کے اندر کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ان کی روک تھام کے لیئے مثبت اقدامات اٹھائیں اور ان پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔