کراچی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع ویسٹ میں جرائم کی روک تھام کے لیے کاروائیاں جاری

 
0
236

کراچی 15 جولائی 2020 (ٹی این ایس): کراچی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع ویسٹ میں جرائم کی روک تھام کے لیے کاروائیاں جاری ہیں . جبکہ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ سب انسپیکٹر ظفر علی شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کر لیے قبضہ سے 4 کلو 4 سو گرا.م چرس برآمد کر لیں . جبکہ دونوں ملزمان پولیس کو منشیات فروشی کے جرم میں پولیس کو مطلوب تھے جن کے نام غلام سرور ولد داؤد شاہ جس کے قبضہ سے 2050 گرام چرس برآمد ہوئے اور نظر محمد ولد اکبر جان کے قبضہ سے 2350 گرام چرس برآمد ہوق ہے جبکہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جنکے خلاف مقدمہ الزام نمبر 190/2020 بجرم دفعہ 6/9-C درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔ جبکہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ فدا حسین جانوری کی ہدایات پر ایک اور کاروائی جس میں پاک کالونی و گولیمار کے علاقوں سے منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے ایس ایچ او پاک کالونی انسپیکٹر رحمت اللہ خان خٹک کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری. امروز خفیہ احلاع پر کاروائی میں پاک کالونی پولیس نے دو منشیات فروش نجیب اللہ اور عبدالجبار کو گرفتار کر کے قبضہ سے ٹوٹل 4400 گرم چرس برآمد کر لیا ہے . جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر149/2020 بجرم دفعہ 6/9-C درج کیا گیا, پولیس نے مزید تفتیش شروع کردیں ہے .