اسلام آباد،ایچ نائن کی حدود میں واقع کچی آبادی سے دوسگی بہنیں اغواء

 
0
406

اسلام آباد،(ٹی این ایس):تھانہ انڈسٹریل اریاکی حدود میں واقع کچی آبادی سے دوسگی بہنوں کو اغواء کر لیا گیا ہے ۔پولیس نے واقعہ کے تین روز بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ایچ نائن کچی آبادی کے رہائشی محنت کش ذوالفقار مسیح نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ چار مئی کو مدعی کی بیٹیاں کنول اورکومل پراسرارطورپر غائب ہوگئیں۔مدعی مقدمہ نے شبہ ظاہرکیاہے کہ ملزمان حفیظ اورہارون نے مدعی کی بچیوں کے اغواء میں ملوث ہیں۔پولیس نے تین روز کی تاخیرکے بعد گزشتہ روز واقعہ کامقدمہ نمبر254/2018بجرم365بی درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔