تنگوانی کے علاقے گائوں مبارک علی سھریانی کے مبینہ قتل ہونے والے نوجوان گل محمد سھریانی کے ورثا کا ملزمان کو سزا دینے کیلئےاحتجاج

 
0
277

تنگوانی 21 جنوری 2022 (ٹی این ایس): تنگوانی کے علاقے گائوں مبارک علی سھریانی کے مبینہ قتل ہونے والے نوجوان گل محمد سھریانی کے ورثا کا ملزمان کو سزا دینے کیلئےاحتجاج مبینہ قتل ہونے والے نوجوان نے میڈیا کے آگے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان کو ڈیڑہ سال پہلے کلہرکہار کے علاقے میں جائداد ہتھیانے کیلئے قتل کیا گیا 9 ماہ تک ایف آء آر تک نہیں داخل کی گئی جب ایف آء آر داخل ہوئی تو پولیس سفتیش کے بعد پتا چلا کہ ہمارے بھائی کو قتل کردیا گیا ہے اور قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا لیکن ملزمان اتنے بااثر ہیں کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ملزمان آسانی سے رہا ہوجائیں گے ورثا نے آء جی سندھ وزیر داخلہ سندھ اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ ان کو انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو سخت سزا دی جائے