کرپشن ،عوام کیساتھ بدتمیزی, کسی شخص پر تشدد و غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کاشف آفتاب احمد عباسی
ڈی پی او ہری پور کی زیرصدارت افسران پولیس کے ساتھ تعارفی میٹنگ
ہری پور 21 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کی زیر صدارت تعارفی میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی ہری پور، سرکل ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز و انچارج انوسٹی گیشن آفیسر تھانہ نے شرکت کی
ہری پور ( نوشین سحر سے) میٹنگ میں ضلع ہذا کے مجموعی اور تھانہ لیول کے کرائم پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈی پی او ہری پور نے جملہ افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ضلع ہذا کے امن کو برقرار رکھنا اور کرائم کو کنٹرول کرنا میری اولین ترجیحات میں سے ہیں۔ کرپشن ،عوام کیساتھ بدتمیزی، کسی شخص پر تشدد و غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنا برداشت نہیں کیا جائے گی۔ مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں، منشیات کے بڑے نیٹ ورکرز، غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل، قمار بازوں، لینڈ مافیا،ہوائی فائرنگ، دیگر جرائم پیشہ عناصر اور لاؤڈ سپیکر کا غیر ضروری استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں عمل میں لائی جائیں۔حدود تھانہ میں گشتوں، سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کو نظام کو مزید منظم کرنے کے ساتھ عوام کی عزت و نفس کا خاص خیال کریں۔ ڈیوٹی کے دوران اپنی اور اپنے جوانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور بُلٹ پروف جیکٹ و ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل خود سُنے، ان کے ساتھ اچھے رویے و اخلاق سے پیش آئیں اور انکی شکایات پر قانونی کے مطابق فوری کاروائی عمل میں لانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ منشیات و ہوائی فائرنگ کے نقصانات سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر آگاہی کریں۔ تفتیشی افسران زیر تفتیش مقدمات میں مظلوم کی دادرسی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے تفتیش کے عمل کو میرٹ پر کریں۔