تھانہ کھنہ کی پولیس گردی شریف شہری پرالزمات کی بارش عزت نفس مجروح کرنے کی ناکام کوشش چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے صحافی کے گھر پولیس داخل

 
0
364

اسلام آباد اکتوبر 15 (ٹی این ایس): تھانہ کھنہ پولیس کی پولیس گردی شریف شہری انجمن تاجران ضیاء مسجد میڈیا کواڈینٹر کی عزت نفس مجروح کرنے کی کوشش تھانہ کھنہ کے ASI ظہیر احمد اور کانسٹیبل ذولفقار کا گارڈن ٹاون کے رہائشی شہزاد اشرف کے گھر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاون کے رہائشی شہزاد اشرف نے بتایا کہ چند دن پہلے ہمارے گھر پر ایک نئے کرائے دار آئے جوکہ ایک بیٹی اور پاب دو افراد تھے جن سے ہم نے قانونی لوازمات بھی پورے کیے شہزاد اشرف کے بھائی سنئیر صحافی راشد اشرف نے میڈیاکو بتایا کہ آج صبح ہمارے ہمسائے میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ آپکے کرائے دار کی حرکات مشکوک ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ کھنہ سے رابطہ کیا تو رابطہ نہ ہو سکا جس پر میں تھانہ کھنہ پہنچا اور ڈیوٹی افسر ASIظہیر احمد تھانے میں موجود نہ تھے ان سے رابطہ کیا تو ان نے بتایا کہ میں ضیاء مسجد کسی کام سے آیا ہو آپ تھانے انتظار کریں میں تھانے آتا ہو تھوڑی دیر میں گھر سے کال آئی کہ گھر میں پولیس بغیر اجازت بغیر لیڈیز کانسٹیبل گھر کے اندر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوئی میرے ضعیف والدہ میری بیوی بھابھی اور بچوں کے ساتھ نازیباًالفاظ گالم گلوچ کی گئی گھر میں موجود میرےبھائی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد میرے بھائی اور کرائے دار کی بیٹی جو کہ میرے بھائی کی بیٹی کی عمر کی ہے سرخ رنگ مہران گاڑی میں بٹھاکر لے گئے راستے میں T.Mسی این جی پر فری گیس بھروانے کے بعد میرے بھائی شہزاد اشرف اور کرائے دار کو گاڑی سے اتارا اور راہگیروں کا مجمہ لگا کر ان کی تصویریں بنائی گئی اورانسانی تذلیل شدید نازیباً الفاظ گالم گلوچ کی کئی شہزاد اشرف جو کہ تھانہ کھنہ مصالحتی کمیٹی کے لیے کوالیفائیڈ بھی ہوئے ہیں
ہماری عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئے ہے میری والدہ اور فیملی جو کہ گھر میں بے پردہ حالت میں تھی ان کی تذلیل کی گئی ہے میری آئی جی اسلام آباد سے درخواست ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے