وفاقی وزیر برائے خزانہ ومحصولات شوکت ترین سے لیبیا کے ناظم الامور بی اے عبدالکریم کی ملاقات

 
0
143

اسلام آباد 22 فروری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر برائے خزانہ ومحصولات شوکت ترین سے منگل کو لیبیا کے ناظم الامور بی اے عبدالکریم نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان اور لیبیا کے درمیان گزشتہ برسوں سے اچھے دوستانہ تعلقات ہیں اور یہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ناظم الامور نے کہا کہ لیبیا کی حکومت کا مقصد دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا ہے۔

ملاقات میں پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر خزانہ نے کمپنی کے کردار کو سراہا۔ مزید یہ کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاک لیبیا چیمبر آف کامرس کے قیام پر زور دیا گیا۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی عزم کا اظہار کیا۔