وفاقی حکومت نے پرانے ماڈل کی تمام گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

 
0
362

اسلام آباد اکتوبر 15 (ٹی این ایس): ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے پرانے ماڈل کی تمام گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، 1990 سے پہلے کے تمام ماڈل کی گاڑیاں روڑ پر نہیں چل سکیں، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، دوسرے مرحلے میں پنجاب اور پھر اسی طرح دیگر صوبوں میں بھی عملدرآمد شروع ہو گا، اس سلسلہ میں یہ بات بھی گردشِ کررہی ہے کہ 1990 سے پہلے کی تمام گاڑیاں حکومت خریدے گی جس کے بدلے آسان اقساط پر نئی گاڑیاں دی جائیں گی، پابندی کی وجہ حادثات میں اضافہ اور ملکی ترقی کی طرف ایک قدم ہے، یہ اعلان بہت پہلے کا ہونا تھا کچھ وجوہات کی بناء پر یہ اعلان بہت جلد کردیا جائے گا، اعلان کے فوری بعد پالیسی واضح کردی جائے گی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت پہلے کسی کمپنی کے ساتھ تمام معاملات طے کرنے کے بعد پالیسی واضح کرے بہت جلد پاکستان کی سڑکوں پر نئی گاڑیاں نظر آئیں گی