وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا، وزراء صحت پنجاب اور آزاد کشمیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر محمد نجیب نقی کی ملاقات

 
0
429

اسلام آباد جون 20 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان سے ان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا، صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیر صحت آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صحت سے متعلقہ امور خصوصا سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔