میرے خیال میں اب حکومت کو جانا چاہیے، آصف زرداری

 
0
316

اسلام آباد جون 20 (ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میرے خیال میں اب حکومت کو جانا چاہیے،اے پی سی میں یہ بھی سوچنا ہوگا ان کے جانے کے بعد کون آئے گا؟ چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ بھی اے پی سی میں کیا جائے گا، تمام فیصلے مشترکہ طور پر کیے جائیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے آج پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے ایوان میں اظہارخیال بھی کیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ اے پی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ تمام فیصلے مشترکہ طور پر کیے جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ میرے خیال میں حکومت کو جانا چاہیے۔ یہ بھی سوچنا ہوگا ان کے جانے کے بعد کون آئے گا؟ آصف زرداری نے کہا کہ آج مجھے پارلیمنٹ بلانے کو تیار نہیں، ہم نے کبھی لڑائی والی سوچ نہیں رکھی، ہمارے پاس کوئی ہتھیار بھی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں جیل میں ہوں میرے حوصلے بلند ہیں۔میری خیر ہے پاکستان کا خیال رکھیں۔ ہم دباؤ والے لوگ نہیں پیار والے لوگ ہیں۔ ہمیں تواوپر سے نیچے تک اعتراض ہے۔ کہا جاتا ہے ہم نوکریاں نہیں دیں۔الزام لگانے والے دیکھیں آپ نے کیا کیا ہے؟ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، ہم جانتے ہیں ان کو کس نے بنایا اور کیوں بنایا؟ پرویز مشرف نے اپنے دور آمریت میں کراچی کو اربوں روپے دیے، کراچی کو یرغمال بنائے اور خون کی ندیاں بھی بہائیں۔
انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا معاشی پالیسی پرحکومت اوراپوزیشن کوساتھ بیٹھنے سے فائدہ ہوگا، اس میں کوئی قباحت نہیں، ہم ملک کیلئے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں، آج آپ ہیں کل کوئی اور ہوگا، ہمیں مل کرساتھ چلناہوگا‘پاکستان ہے توہم ہیں پاکستان نہیں توکوئی نہیں، بی بی کی شہادت کے بعد کھڑے ہوکر کہا پاکستان کھپے، انفرادی طور پر کوئی کچھ نہیں، ہمیں مل کر پاکستان کیلئے کام کرنا ہے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا سب اچھاہے تو کیوں لوگ، انڈسٹریاں رورہی ہیں، آپ نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی ہیں تو ساتھ ٹیکس بھی لگا دیاہ ے، ان لوگوں سے وصولی کی جارہی ہے جو پہلے سے ہی ٹیکس دینے والے ہیں ایساخوف ہے کہ کوئی دھندا کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ کسی کے اکاﺅنٹ میں 5لاکھ روپے ہیں تواگلے دن ہی ایف بی آرکانوٹس آجاتا ہے، ہم کس طرف جارہے ہیں‘۔ لوگ کہتے ہیں جب آصف زرداری پکڑاجاسکتاہے توہمارا کیاہ وگا جوطاقتیں ان کولےکرآئی ہیں ان کوبھی سوچنا چاہیے۔ جوحالات پیدا کیے جا رہے ہیں اس سے بہت نقصان ہوگا، ایساماحول نہ بنائیں جس کوکوئی بھی سنبھال نہ سکے۔