پاکستانی قوم کے لیے خوشخبری ، پاکستان کا دوسرا سیٹیلائٹ مارچ 2018میں روانہ کیا جائے گا

 
0
391

 

اسلام آباد ،اکتوبر 04(ٹی این ایس):پاکستان کا دوسرا سیٹیلائٹ مارچ 2018میں روانہ کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوم کے لیے بڑی  خوشخبری  آگئی ۔پاکستان اپنا دوسرا سیٹیلائٹ مارچ 2018میں روانہ کرے گا ۔سیٹیلائٹ پاکستانی اور چینی انجنئیرز کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے ۔ یہ سیٹیلائٹ سی پیک پراجیکٹ کی مانیٹیرنگ کے لیے بھیجا جا رہا ہے ۔سی پیک مانیٹرنگ کے علاوہ یہ سیٹیلائٹ پاکستانی کی مواصلاتی ٹیکنالوجی میں ایک اہم اضافہ ہوگا ۔