خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی

 
0
77

صوبۂ خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کر دی گئی۔

گورنر غلام علی نے خیبر پختون خوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیے۔

خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ میں نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

اس سے قبل سمری موصول ہونے پر گورنر غلام علی نے گورنر سیکریٹریٹ کا عملہ رات کو بلا لیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے سے قبل گورنر غلام علی نے اس معاملے پر مشاورت بھی کی۔

گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے گورنر غلام علی نے اس پورے معاملے پر قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت کی ہے۔

محمود خان نے کل سمری بھیجی تھی

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے اسمبلی توڑنے کی سمری گورنر غلام علی کو ارسال کی تھی۔

اس حوالے سے محمود خان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں خیبر پختون خوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔

محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 48 گھنٹوں میں گورنر حاجی غلام علی کی جانب سے دستخط نہ کرنےکی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی۔