اسلام آبادا(ٹی این ایس) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ روس روانہ ہوگئے

 
0
30

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ایک ہفتے کے دورے پر روس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے چیف الیکشن کمشنر اور ایس سی او کی دعوت پر سکندر سلطان راجہ روس گئے ہیں جہاں وہ صدارتی الیکشن میں مبصر ہوں گے۔
واضح رہے کہ روس میں صدارتی انتخابات کے لیے کل سے تین روزہ پولنگ کا آغاز ہوگا، 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم یقینی ہے کہ 71 برس کے ولادیمیر پیوٹن ہی ایک بار پھر 6 برس کیلئے صدر منتخب کرلیے جائیں گے۔
یہ روس کے آٹھویں صدارتی انتخابات ہیں، 15 مارچ کو شروع ہونے والی ووٹنگ 16 اور 17 مارچ کو بھی جاری رہے گی۔