نجی ایئر لائن سے سفر کرنے والی پاکستانی فیملی دس ہزار ڈالر سے محروم، ایئر لائن انتظامیہ کی عدم دلچسپی

 
0
467

اسلام آباد جولائی21( ٹی این ایس ) :اسلام آباد سے استنبول کیلئے نجی ایئر لائن (ترکش ایئر لائن)کے ذریعے سفر کرنے والے ایک پاکستانی فیملی کو دس ہزارامریکی ڈالز سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق 21 جولائی کو علی الصبح اسلام آباد سے استنبول بذریعہ ٹرکش ایئر لائن فلائٹ نمبرTK711سفر کرنے والی پاکستانی فیملی کے سربراہ خاور اظہر نے دوران پرواز اپنے دستی سامان میں لیپ ٹاپ کے ہمراہ دس ہزار ڈالر رکھے جو استنبول ایئر پورٹ اترنے پر معلوم ہوا کہ وہ رقم ان کے دستی سامان سے چوری کر لی گئی ہے۔ مسافر خاندان نے فوری طور پر ایئر لائن انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر ان کی عدم دلچسپی کی بدولت نقصان کا ازالہ نہ ہوسکا۔