پولیس تھانہ کھنہ کی کاروائی گارڈن ٹاون سے 13 سالہ لڑکی کو بازیاب کرالیا

 
0
285

اسلام آباد اکتوبر 15 (ٹی این ایس): پولیس تھانہ کھنہ کی کاروائی گارڈن ٹاون سے 13 سالہ اقراء نامی لڑکی کو بازیاب کرالیا۔ ریسکو 15 پر کل موصول ہوئی کہ گارڈن ٹاون میں زاہد پرویز نامی شخص نے اپنی گھر میں 13 سالہ اقراء نامی لڑکی کو زبردستی بند کر رکھا ہے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ کھنہ مرزا گلفراز اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی شروع کردی ملزم زاہد پرویز نامی شخص کے گھر گارڈن ٹاون سے 13۔ سالہ اقراء نامی لڑکی کو بازیاب کرالیا ملزم زاہد پرویز نامی شخص نے لڑکی کو گھر کے ایک کمرے میں زبردستی بند کر رکھا تھا ملزم زاہد پرویز نامی شخص لڑکی کو کراچی سے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے کر آیا تھا ملزم زاہد پرویز کراچی کا رہائشی ہے ملزم زاہد پرویز نامی شخص لڑکی سے غلط کام کرانا چاہتا تھا ملزم زاہد پرویز کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی