ڈھوک کالا خان علاقہ تھانہ صادق آباد میں فائرنگ کا معاملہ۔ ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود نے نوٹس لے لیا

 
0
316

راولپنڈی اکتوبر 15 (ٹی این ایس): ڈھوک کالا خان علاقہ تھانہ صادق آباد میں فائرنگ کا معاملہ۔ ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود نے نوٹس لے لیا. صادق آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈھوک کالا خان میں دوران لڑائی جھگڑا فائرنگ ہوئی. فائرنگ چوہدری عامر نامی شخص نے کی. فائرنگ کے نتیجے میں محمد عرفان، ناصر اور عمران راہ گزر زخمی ہوئے جنکو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزم چوہدری عامر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے پسٹل 9mm برآمد ہوا ہے جس سے اس نے فائرنگ کی. ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کو باقی ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔