تھانہ مندرہ متنازعہ مکان کی مالکیت پر دو گروپوں میں تصادم ایس پی صدر رائے مظہر کا فوری نوٹس

 
0
303

راولپنڈی اکتوبر 15 (ٹی این ایس): تھانہ مندرہ متنازعہ مکان کی مالکیت پر دو گروپوں میں تصادم ایس پی صدر رائے مظہر کا فوری نوٹس دونوں گروپوں کے 9ملزمان گرفتار ایس پی صدر کی SHO اسرار ستی کو شاباش تفصیلات کے مطابق تھانہ مندرہ ایس ایچ او اسرار ستی کو اطلاع ملی دو گروپوں کے درمیان مکان کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا جس میں کچھ افراد زخمی هو گئے جس پر ایس ایچ او اسرار ستی نے ہمراہ پولیس ٹیم فوری کاروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا دونوں گروپوں کےملزمان کے خلاف اقدام قتل، دخل اندازی ،ضرر اور مسلح ہو کر حملہ آور ہونے و دیگر اہم دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا گرفتارملزمان شوکت علی، محمد ریاض،محمد محبوب،مظہر ،عبد الروف،محمد ظہور،عادل روف،فضل اکرم اور ظفر اقبال شال ہیں۔
ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے قانون شکنوں کے خلاف فوری کاروائی پرSHO مندرہ کو شاباش دی۔ 
کسی بھی شخص کو قانونی رٹ چیلنج کرنے کی ہرگز اجازت نہ ھے قانون شکنوں کے خلاف سخت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا کر کر پابند سلاسل کیاجائے گا ایس پی صدر رائے مظہر اقبال