بھارتی فوج کی ورکنگ بانڈری پر فائرنگ ، تین پاکستانی زخمی ، جوابی کاروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک، 2زخمی،آئی ایس پی آر

 
0
2296

راولپنڈی  جنوری4(ٹی این ایس) بھارتی فوج کی ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے تین پاکستانی شہری زخمی ہو گئے جبکہ پا ک فوج کی جوابی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2زخمی ہو گئے جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورکنگ بانڈری کے ظفر وال سیکٹر پر بھارتی فوج نے شہری علاقے پربلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3پاکستانی شہری زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی سے ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہو گئے اور چیک پوسٹ مکمل تباہ ہو گئی ۔