ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پی پنجاب کے احکامات کے مطابق اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

 
0
265

راولپنڈی دسمبر 13 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پی پنجاب کے احکامات کے مطابق اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع سے آئے سائلین نے اپنی شکایات سے متعلق آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے انعقاد کے دوران راولپنڈی سمیت اٹک،جہلم اور چکوال سے آئے درخواست دہندگان کی درخواستوں کو متعلقہ افسران کومارک کرتے ہوئے فوری کاروائی و انکوائری کے احکامات جاری کیے۔ آرپی او راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو ہر سطح پر اور ہر ممکن طریقے سے یقینی بنایا جائے گا۔انصاف میں تاخیر انصاف نہ کرنے کے مترادف ہے اوراس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ انصاف میں تاخیر بھی کسی صورت نہ ہو۔