موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار،چوری شدہ13 موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں محسن، وسیم اور سلیم شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 13 موٹر سائیکل برآمد کر لیے،ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔