اسلام آباد(ٹی این ایس)حکومت کا چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ

 
0
123

حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق تمام شوگر ملوں کے گیٹ پر ایف بی آرنے ٹیمیں تعینات کردیں ہیں اور وزارت خزانہ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بھی چیکنگ بڑھادی گئی ہے اور سرحدوں پر اسمگلروں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے خفیہ اداروں کی مدد لی جارہی ہے