آپریشن ردالفساد،بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،1300 کلو دھماکا خیز مواد برآمد

 
0
599

راولپنڈی اکتوبر(ٹی این ایس)بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ،سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 1300 کلو دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے ،ایف سی اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے تحریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت کوہلو، اوچ، نصیر آباد،راضی نالہ اور گزندانی میں کارروائیاں کیں اور1300 کلو دھماکا خیزمواد سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ،تحویل میں لئے گئے اسلحہ میں مختلف نوعیت کے ہتھیار، گولیاں، راکٹس اور دستی بم بھی شامل ہیں،کارروائیوں کے دوران مختلف علاقوں کے نقشے، مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔