ٹماٹروں کی قلت ،قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 
0
361

لاہوراکتوبر 7 (ٹی این ایس) ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت قیمتوں میں اضافہ روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔عوام 300روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہے ، عام آدمی کو کون ریلیف فراہم کرے گا۔