راولپنڈی، ستمبر 07(ٹی این ایس):آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج اپنے شہداکے اہلخانہ اورغازیوں کاہمیشہ خیال رکھے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ قوم شہداکی قربانیوں پرجتنابھی شکریہ اداکرے کم ہے،پاک فوج اپنے شہداکے اہلخانہ اورغازیوں کاہمیشہ خیال رکھے گی،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہداکے اہلخانہ اور غازیوں کےساتھ دن گزاراہے، تقریب میں موجودتمام افرادسے ملاقات کی ہے،آرمی چیف نے شہداکے اہلخانہ اورغازیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے ،آرمی چیف نے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے ہیں۔