سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس چھت سے گرنے والے بچے کے گھر پہنچ گئے، خیریت دریافت کی اور میچ دیکھنے کے لئے ٹکٹ بھی فراہم کئے

 
0
243

راولپنڈی دسمبر 13 (ٹی این ایس): سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس چھت سے گرنے والے بچے کے گھر پہنچ گئے، خیریت دریافت کی اور میچ دیکھنے کے لئے ٹکٹ بھی فراہم کئے، اہل خانہ و اہل علاقہ خوش، تفصیلات کے مطابق عبدالھادی نامی 8سالہ بچہ ڈبل روڈ کا رہائشی ہے،بچہ کرکٹ دیکھنے کاشوقین ہے اور اسی شوق کی وجہ سے چھت پر کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے موجود تھاکہ گر کر زخمی ہوگیا،زخمی بچے کے والدین اسے ہسپتال لے جانے کے لئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے متصل ڈبل روڈ پر نکلے تو ٹیسٹ میچ کی سکیورٹی کی وجہ سے سڑک پر کوئی ٹریفک نہ تھی جس پر راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے بچے کو سرکاری گاڑی پر ہسپتال تک پہنچایا،جہان بچے کو طبی امداد دی گئی،اورگھر روانہ کر دیا گیا،بچے کے گھر پہنچے کے بعد سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے سی پی او آفس کے تعلقات عامہ کے افسر کو بچے کی خیریت دریافت کرنے اسکے کے گھر بھجوایا،اور صحتیابی کے لئے دعا دی،سی پی او نے بچے عبدالھادی کے لئے پھولوں کا گلدستہ اورگیٹ ویل سون کا کارڈ بھی بھجوایا اور پیغام دیا کہ اگر بچہ سٹیڈیم میں آکر میچ دیکھنا چاہے تواسکے لئے راولپنڈی پولیس میچ دیکھنے کاانتظام کرے گی،اس موقع پر زخمی بچہ اوراہل خانہ کی خوشی اور حیرت دیدنی تھی،گزشتہ روز میچ کے تیسرے روز سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس بچے کی خیرت دریافت کرنے خود بچے کے گھر پہنچے، اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف بھی سی پی او کے ہمراہ تھے،سی پی او نے بچے سے خوشگوار انداز میں بات کرتے ہوئے خیریت دریافت کی اورجلد صحت یابی کے لئے دعا دی،اس موقع پر سی پی اوراولپنڈی نے بچے کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈ یم میں میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی اور ٹکٹ فراہم کئے،زخمی بچہ عبدالھادی اوراسکے اہل خانہ سی پی او راولپنڈی اورراولپنڈی پولیس کی تعاون اوررویہ پر پر مسرت اورمطمئن تھے،جن کا کہنا تھا کہ اگر پولیس اسی طرح عوام سے رابطے رکھے توکچھ شک نہیں کہ عوام اورپولیس کے مابین خلیج کم ہوگی،اس موقع پر سی پی اوکا کہنا تھا کہ پولیس اورعوام کے درمیان بہتر تعلقات اورپولیس رویہ میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں،عوام دوست پولیس کا تاثر پولیس اورعوام کے درمیان فاصلے کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور یہ فاصلہ ختم کرکے جرائم کے خلاف مربوط حکمت عملی کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے،ادھر سوشل میڈیا پر راولپنڈی پولیس،سٹی ٹریفک پولیس اور سی پی او راولپنڈی کے ان اقدامات کو سراہا جارہاہے،سوشل میڈیاصارفین کا کہنا ہے کہ پولیس کا یہ نیا چہرہ عوام کے اعتماد میں اضافے کاباعث بنے گا۔