سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

 
0
261

راولپنڈی دسمبر 13 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی کے احکامات پر گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،333پختون گینگ کا سرغنہ گرفتار،اسلحہ برآمد، ملزم اسلحہ کی نمائش،سوشل میڈیا پر اسکی تشہیراوردیگر قانون شکنیوں میں ملوث تھا،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کے احکاما ت پر ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کو ایک بریفنگ کے دورا ن بتایا کہ مورگاہ پولیس نے 333پختون گینگ کے سرغنہ چوہدری وقار کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیاہے،333پختون گینگ اسلحہ کی نمائش،سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر اور دیگر قانون شکنیون کے ذریعے معاشرہ میں خوف کی فضا ء قائم کرنے میں ملوث تھا،ایس پی نے بتایا کہ 333پختون گینگ کا سرغنہ اسلحہ کی نمائش سے قانون پسند عوام کو ڈراتا دھمکاتا تھا اورپھر اپنی قانون شکنی کی ویڈیواورتصاویر سوشل میڈیاپر اب لوڈ بھی کرتاتھا تاکہ معاشرے میں اس کی قانون شکنیوں کی دھاک بیٹھ سکے۔

ایس پی نے بتایا کہ گرفتارملزم سے تفتیش جاری ہے جس کے دورا ن اہم انکشافات کی توقع ہے،اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ منظم گینگ معاشرتی ناسور ہیں،جن کا خاتمہ انتہائی اہم ہے،سی پی او نے کہا کہ گینگ کے دیگر ممبران اورسہولتکاروں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات حاصل کرکے کاروائی کی جائے اوران کی قانون شکنیوں پر مقدمات درج کرکے ملزمان کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان کیاجائے،تاکہ عدالت سے سخت سزا دلوائی جاسکے،ایس پی پوٹھوہار نے بتایاکہ علاقے میں اپنی نگرانی میں گینگز کے خلاف آپریشن کروا رہے ہیں،جو آخری گینگ کے آخری رکن کی گرفتاری تک جاری رہے گا،سی پی او نے کہاکہ کسی بھی شخص کو قانون شکنیوں اورخوف کی علامت بننے کی اجازت نہیں دی جائے گئی،قانون سب سے بالاتر ہے اورہمیں حقیقی معنوں میں قانون کی حکمرانی قائم کرکے معاشر ہ کو پرامن اورمحفوظ بناناہے