اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کےخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کےخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری۔سرچ آپریشن کے دوران1007 افراد،268 گھرانوں، 22 دکانوں،33 گیسٹ ہاو¿سز، 275 موٹر سائیکلز اور146 گاڑیوں کو چیک کیا گیا ،جبکہ 60 مشکوک افراد اور 30 موٹر سائیکلز کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ بھی منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کیے گئے،سرچ آپریشنز کے دوران1007 افراد،268 گھرانوں، 22 دکانوں،33 گیسٹ ہاو¿سز، 275 موٹر سائیکلز اور146 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کےلئے پا نچ غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں سمیت 60 مشکوک افراد، 30 موٹر سائیکلز کوتھانہ منتقل کیا گیا، سر چ آ پر یشن کے دوران تین جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی، جبکہ ملزمان کے قبضے سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کر لیا گیا،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سیکیورٹی کو موثر بنانا ہے