اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس)  پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری ہے۔سنگین جرائم میں ملوث08مجرمان اشتہاریوں سمیت22 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیات،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہےتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاون جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ شالیمار، تھا نہ تر نول، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ کر پا، تھا نہ سہا لہ، تھا نہ ہمک، تھا نہ لو ہی بھیر اورتھا نہ شہزاد ٹاون پولیس ٹیموں نے14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے828گر ام آ ئس، مختلف بو ر کے07 عددپستول، تین گنیں، ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 08مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی،ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان وما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے