اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس نے تین گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس)  پولیس نے تین گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے،اس سلسلے میں تھانہ بنی گا لہ پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اسکے بچے لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے،شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے تین گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا