اسلام آباد (ٹی این ایس) اے آئی جی اسپیشل برانچ اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل افضل جنان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی،انہوں نے خیریت دریافت کی،شہید کی بلندی درجات اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسپیشل برانچ محمد سرفراز ورک نے اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل افضل جنان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے شہید کی بلندی درجات اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انکی خیریت دریافت کی،اے آئی جی اسپیشل برانچ اسلام آباد نے شہید افضل جنان کی جرات اور فرض شناسی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہداء ہماری قوم کا فخر ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا، ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور ہم ان کے مقروض ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی خدمت، عزت و تکریم اور مکمل تعاون اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،ہم اپنے شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،اے آئی جی اسپیشل برانچ اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شہید کے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ تمام حالات میں اسلام آباد پولیس ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ شہید افضل جنان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی قربانی آئندہ نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے،قبل ازیں آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران شہداء کے گھروں کا دورہ کررہے ہیں۔












