چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹررحمان ملک کا الیکشن کمیشن کو خط،امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کی شکایات دور کرنے کامطالبہ 

 
0
445

اسلام آباد جولائی 27(ٹی این ایس)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹررحمان ملک نے الیکشن کمیشن کے نام خط لکھ دیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کی شکایات و خدشات دور کرے۔

سینیٹررحمان ملک کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا گیا ہے کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے آر ٹی ایس،آرایم ایس سے متعلق پہلے ہی سوالات اٹھائے تھے،الیکشن کمیشن بتائے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس سسٹمز کی ناکامی وخرابی کی کیا تکنیکی وجوہات ہیں؟اس کے علاوہ پارٹیوں کونتائج میں تاخیر،پولنگ ایجنٹس کوباہرنکالنے،فارم45 نہ ملنے پراعتراضات ہیں،فارم 45 کے نہ مہیا کرنے سے کئی سوالات نے جنم لیا ہے،

شکایت ہے کہ ووٹ گنتی کے وقت پارٹیوں،امیدواروں کے ایجنٹس کو باہر نکالا گیا،کیاپولنگ ایجنٹس کی غیرموجودگی میں ووٹوں کی گنتی الیکشن کومتنازع ومشکوک نہیں بناتی،الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دے،شکایات و خدشات دور کرے اور سوالات کامفصل جواب دیکرکمیٹی،سیاسی جماعتوں اورعوام کومطمئن کرے۔