راولپنڈی (ٹی این ایس) پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں راولپنڈی کی5 نشستوں پر شاہد عباسی فخر اعوان , فیصل ملک, حسن ہمدانی منتخب ہو گئے

 
0
15

راولپنڈی (ٹی این ایس) پنجاب بار کونسل کے انتخابات 2025تا2030 میں راولپنڈی کی5 نشستوں پر شاہد محمود عباسی صاحب, فخر حیات اعوان , محمد فیصل ملک, حسن عباس ہمدانی ممبر پنجاب بار کونسل منتخب ہو گئےممبر منتخب ہونے پر ایڈووکیٹ عظمت علی مبارک ,ایڈووکیٹ مس طاہرہ بانو مبارک ایڈووکیٹ مس عظمیٰ مبارک نے مبارکبا پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی خدمت، خلوص اور عزمِ عدل کی مظہر ہے، اور کالے کوٹ کے اُس تقدس، احترام اور عزت کی علامت ہے جو سچائی، انصاف اور قانون کی سربلندی کا استعارہ ہے۔ انہوں نے کہا ہم سب کا اتحاد، عزت، اور کالے کوٹ کا تقدس ہی ہماری اصل پہچان اور طاقت ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو دیانت، عدل اور خدمت کے جذبے کے ساتھ وکلاء برادری کی فلاح، بارز کی ترقی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہمیشہ مؤثر کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے