آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کر دی میجر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی

 
0
348

راولپنڈی اگست 20 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کو سزا کی توثیق کر دی۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی عدالت نے میجر کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب قرار دے دیا تھا۔پاک فوج ادارہ جاتی احتساب پر یقین رکھتی ہے۔میجر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے میجر کو ملازمت سے برخاست کیا۔میجر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔جس کے بعد آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کر دی ہے۔