ڈی پی او ہری پور کا پال آفس، لائسنس برانچ اور دیگر دفاتر پولیس کا دورہ

 
0
159

آئے ہوئے سائلین سے سٹاف سے متعلق دریافت کے ساتھ ریکارڈ اور صفائی کے نظام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا

ہری پور 21 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کا پال آفس، ڈرائیونگ لائسنس برانچ، ٹریفک آفس اور دیگر دفاتر پولیس کا دورہ۔ دورہ کے موقع پر انچارج دفاتر نے اپنی روزمرہ کی بنیادوں پر سرانجام دینے والے کارسرکار سے متعلق ڈی پی او ہری پور کو تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈی پی او ہری پور نے جملہ ریکارڈ اور صفائی کا جائزہ لیا اور سٹاف کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں۔ تمام کام میرٹ کی بناء پر سرانجام دیں اور ان کی آسانی کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں۔ پال آفس اور لائسنس برانچ میں آئے ہوئے سائلین سے سٹاف کے رویے اور کام کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کو یقین دہانی کروائی کہ تمام دفاتر پولیس میں میرٹ پر مبنی کام سرانجام دیئے جائیں گئے۔ کوئی شخص یا اشخاص آپ سے کسی بھی سرکاری کام سے متعلق کوئی رشوت کا مطالبہ کریں تو آپ بلاججھک میرے آفس میں آکر مجھے آگاہ کرسکتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔