کوئی سمجھتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی ہوگی تو بھول جائے‘شیخ رشید

 
0
510

گجرات ،دسمبر21(ٹی این ایس): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی ہوگی تو بھول جائے‘ پاک فوج اور عدلیہ کو گالیاں دینا بین الاقوامی ایجنڈا ہے جس پر نواز شریف عمل پیرا ہے‘ ترقیاتی فنڈز کے نام پر 9.3 ارب روپے بانٹے گئے‘ نواز شریف تحریک چلائیں ہم سامنے کھڑے ہوں گے‘ حدیبیہ کیس تکنیکی بنیاد پر ناک آئوٹ ہوا ہے اپیل دائر کریں گے‘ ہم طاہر القادری کے ساتھ کھڑے ہیں جو اشارہ وہ دیں گے مین اور عمران خان ان کی تائید کریں گے‘ شاہد خاقان عباسی نے الیکشن کیلئے فنڈز بانٹنے شروع کردیئے ہیں۔

جمعرات کو شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ کیس تکنیکی طور پر ناک آئوٹ ہوا یہ حدیبیہ کیس کرپشن کی ماں ہے 9.3 ارب روپیہ کیپٹن صفدر ‘ شیخ آفتاب نے ترقیاتی کاموں کے نام پر بانٹے۔ ستر سال ممیں چالیس ارب روپیہ قرضہ لیا گیا اور انہوں نے چار سال میں 35 ارب روپے قرضہ لیا ہے۔ افغانی کرنسی 70 روپے ہے ایک ڈالر کے مقابلے میں اور پاکستانی روپیہ 108 پر ہے فی ڈالر کے مقابلے میں۔

ایل این جی کے معاہدے کو عدالت میں لیکر جارہے ہیں بھول جائیں کہ اس بار الیکشن میں کوئی دھاندلی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا زندہ ہے اور لوگوں کو بے نقاب کرے گا شاہد خاقان عباسی الیکشن کیلئے پیسے بانٹ رہے ہیں ۔ ہم طاہر القادری کے ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان بھی ساتھ ہیں۔ انہوں نے اوگرا میں بندر بانغ کی ہے جو لوگ اداروں کو گالیاں دے رہے ہیں ان کو ڈوب مرجانا چاہئے پاکستان کی فوج اور عدلیہ کو گالیاں دینا بین الاقوامی ایجنڈا ہے نواز شریف اس پروپیگنڈے میں سب سے آگے ہے۔ جہاں نواز شریف تحریک کا دن دے گا ہم بھی اس دن عوام کو لیکر نکلیں گے۔