گجرات: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ ۔ قیدی کنٹرول سےباہر

 
0
233425

گجرات 02 جولائی 2020 (ٹی این ایس): صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں قیدیوں کے تشدد سے 2 جیل اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کی،تمام قیدی جیل کی چھتوں پر چڑھ گئے،قیدیوں نے توڑ پھوڑ بھی کی۔قیدیوں نے مختلف حصوں میں آگ لگا کر جیل کا کنٹرول سنبھال لیا۔

قیدیوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے 2 اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے جیل کے اطراف میں اسنائپر تعینات کر دیے۔

پولیس کی جانب سے جیل میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،آنسوگیس کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 8 جون کو صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے 4 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا، قیدیوں کا مطالبہ تھا کہ کرونا وائرس جیل میں پھیل گیا ہے، لہٰذا قیدیوں کو بیرکوں میں بند نہ کیا جائے۔