گجرات میں چوروں نے 2دوکانوں میں 35لاکھ کی چوری کرکے دونوں دوکانوں کو آگ لگا دی

 
0
486

گجرات ،اکتو بر05(ٹی این ایس):گجرات میں چوروں نے 2دوکانوں میں 35لاکھ کی چوری کرکے دونوں دوکانوں کو آگ لگا دی ،تاہم پولیس کی موجودگی میں چوروں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوکانداروں کا کہنا ہے کہ چوری کے بعد پولیس تفتیش کے لئے آئی تو پولیس نے کہا کہ ہمیں چوروں کا بتا ئیں تو ہم چوروں کو پکڑ لیتے ہیں جس پر دوکانداروں نے کہا کہ اگر ہمیں چوروں کے بارے علم ہوتا توہم چوری ہونے ہی نہ دیتے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اس ماہ میں چھ سے سات چوریاں کی گئی جبکہ پولیس کا یہی رویہ ہے مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے لیکن ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ۔