ایک ہفتے میں 2 افراد ڈینگی بخار سے ہلاک 

 
0
348

کراچی اکتوبر5 (ٹی این ایس ) شہرقائد  میں ڈینگی بخار ایک بار پھر سر اٹھارہا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران  2 افراد کو ڈینگی بخار نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سربراہ انسداد ڈینگی سیل ڈاکٹر عبدالرشید  کا کہنا ہے  شہر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 2 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔ جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔  خواتین اور بچوں سمیت  ڈینگی کے بخار  میں مبتلا افراد کی تعداد  1300 ہو گئی ہے ۔جو اسپتال میں داخل ہوئے تھے ۔ شہر میں ڈینگی کے علاوہ چکن گونیا کے بھی کیس سامنے آرہے ہیں اور ایک ماہ میں 67 افراد چکن گونیا کے بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی شکور عباسی کا کہنا ہےکہ شہری ڈینگی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں اور گھروں میں مچھروں کی افزائش نہ ہونے دیں جب کہ واٹر ٹینکوں کی صفائی رکھیں اور پانی کو کھلا نہ چھوڑیں واضح رہے کہ ملک میں سب سے زیادہ ڈینگی کے کیس پشاور میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں رواں سال 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں