اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کوجوڈیشل کمپلیکس میں داخلے میں رکاوٹیں ڈالنے سے روک دیا

 
0
352

اسلام آباد اکتوبر5 ( ٹی این ایس ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء ، صحافیوں اور سائلین کو روکے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی ،  درخواست گزارنےموقف اپنایا کہ 2 اکتوبرکوجوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روکا گیا۔ جس کے باعث جوڈیشل کمپلیکس میں موجود دیگرعدالتوں میں زیرسماعت مقدمات میں پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے انتظامیہ کوجوڈیشل کمپلیکس رکاوٹیں ڈالنے سے روک دیا اورکہاکہ رینجرز نےکس کے حکم پروکلاء صحافیوں اورحکومتی نمائندوں کو داخلے سے روکا ۔ انتظامیہ رکاوٹ ڈالنے والے اقدامات سے بازرہے آئندہ کسی بھی شہری کوجوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے سے نہ روکا جائے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں امن وامان کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آنے والوں کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں۔دو اکتوبر کوسابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پررینجرزنے وفاقی وزراء۔مسلم لیگ ن  رہنمائوں ، وکلاء اورصحافیوں کواحاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا تھا واقعہ کو وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے حکومتی رٹ چیلنج کرنے سے تشبیہ دی تھی ۔