نااہل شخص کے پارٹی صدر بنانے کی انتخابی اصلاحات ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں آج دو درخواستین دائر ۔

 
0
357

اسلام آباد اکتوبر 5 (ٹی این ایس )انتخابی اصلاحات ایکٹ کیخلاف سپریم کورٹ میں مزید دو درخوستیں جمع کرا دی گئیں۔رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں عدالت سے الیکشن بل 2017 کی شق نمبر203 کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جمشید دستی نے موقف اپنایا کہ قومی اسمبلی ایک چورکوبچانے میں مصروف ہے پوری قوم چوروں اورلٹیروں کی صفائی کیلئے عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کی درخواست میں کہا گیا  ہے کہ شق203 کی ترمیم سے عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا ،نئے قانون کے تحت نااہل شخص منتخب نمائندوں کوہدایت دے گا آئین سے متصادم ترمیم کو کالعدم قراردیا جائے۔اس سے پہلے الیکشن بل 2017 میں ترمیم کیخلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ، ایڈووکیٹ ذولفقاربھٹہ اور ایک شہری سپریم کورٹ سے رجوع کرچکے ہیں۔