سعودی عرب میں گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والا گروہ گرفتار

 
0
521

ریاض ،اکتو بر05(ٹی این ایس): سعودی عرب کی پولیس نے دارالحکومت ریاض کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان میں رکھی گئی قیمتی اشیاء چرانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ العریبیہ نیوز کے مطابق پولیس ترجمان نے ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑیوں سے قیمتی اشیاء چرانے والے گروہ نے ابتدائی تحقیقات میں 90 وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رکھی تھی تاکہ انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا سکے۔ تفتیشی ٹیم نے گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کیا جس نے دیگر ملزمان کی نشاندہی کر دی۔ ملزمان کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان ہیں، مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس ملزمان کا چالان مکمل کرکے عدالت بھیجے گا جس کے بعد ان پر مقدمہ قائم کیا جائے گا۔